بیکری اور کنفیکشنری آئٹمز پر20فیصد ہیلتھ ٹیکس لگنے کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) وزارت صحت نے حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ 2025-26کے آئندہ بجٹ میں سینکڑوں تیار شدہ اور انتہائی تیار شدہ خوراک اور مشروبات، جنہیں عام طور پر بیکری اور کنفیکشنری آئٹمز کہا جاتا ہے، پر20 فیصد ہیلتھ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ بعض اشیا پر، جہاں پہلے سے 20فیصد کی شرح سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ ہے، آئندہ بجٹ میں اسے بڑھا کر 40فیصد کرنیکی تجویز دی گئی ہے۔ یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ غیر صحت بخش مصنوعات کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے آئندہ چند سالوں میں، یعنی 2028-29تک، اس ٹیکس کی شرح کو بڑھا کر 50فیصد تک کر دیا جائے۔ عوامی صحت کے لیے پائیدار الٹرا پروسیسڈ خوراک اور مشروبات پر ٹیکسیشن پالیسی کے عنوان سے ایک رپورٹ تیار کی گئی ہے جو وزارتِ صحت کے ساتھ شیئر کی گئی، اور وزارتِ خزانہ اور ایف بی آر کے ساتھ بجٹ 2025-26کی تیاری کے سلسلے میں زیرِ بحث ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں