بیکٹیریا سے بھی چھوٹا کیو آر کوڈ تیار

ویانا (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریا کی ویانا یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی ٹیم نے چارجڈ زرات کی شعاعوں کا استعمال کرتے ہوئے سیرامک کی ایک خاص قسم پر کندہ کیا جس میں کافی برسوں تک ڈیٹا کو محفوظ کیا جا سکتا ہے اور ڈیٹا پڑھا جا سکتا ہے۔ 1.98مربع مائیکرو میٹر رقبے پر پھیلے اس کیو آر کوڈ کے سب سے چھوٹے کیو آر کوڈ کی تصدیق گینیز ورلڈ ریکارڈز نے کر دی ہے۔یہ کیو آر کوڈ (جس کو اسکین کرنے سے یونیورسٹی کی ویب سائٹ کھلتی ہے) اتنا چھوٹا ہے کہ عام روشنی میں اس کو دیکھنا ناممکن ہے اور اس کو صرف الیکٹرون مائیکرو اسکوپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں