27

بیگم کلثوم نواز اور گڑھ روڈ کی تعمیر کیلئے35کروڑ سے زائد گرانٹ منظور

سمندری(بیورو چیف)بیگم کلثوم نواز شریف روڑ اور گڑھ روڑکی تعمیر کیلئے ساڑھے پینتیس کروڑ گرانٹ منظور، مذکورہ بالا دونوں سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے سمندری کے شہری پریشان تھے جس پر رکن قومی اسمبلی چوہدری شہباز بابر نے دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذکورہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے حکومت پنجاب سے ساڑھے پینتیس کروڑ گرانٹ کی منظورکروا لی ہے جس پر جلد تعمیر کاآغاز ہو جا ئے گا اہلیان سمندری نے روڈ کی تعمیر کے لیے فنڈز کی منظوری پر چو ہدری شہباز با بر ایم این اے ، اور چو ہدری محمد اسلم سا بق چیئر مین مارکیٹ کمیٹی کا شکر یہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں