16

بیگم کہتی ہے دوسری شادی پر جان سے ہاتھ دھونا پڑینگے ، ابرار الحق

لاہور (شوبز نیوز) معروف گلوکار ابرار الحق نے دوسری شادی کے خیال پر اپنی اہلیہ کا ردِعمل بتا دیا۔اداکار نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے دوسری شادی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں اور اگر اس موضوع پر کچھ کہا تو میری بیوی ویسے تو کچھ نہیں کریں گی لیکن وہ اکثر مجھے یہ کہتی رہتی ہے کہ اگر آپ نے دوسری شادی کی تو آپ کو اپنی جان سے ہاتھ دھونے پڑیں گے۔ابرار الحق نے بتایا کہ میں اپنی بیوی کے یہ خیالات سن کر یہ کہتا ہوں کہ یہ نوبت شاید کبھی نہ آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں