بیگناہ کان کنوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ا سلامی نظریاتی کونسل کے ممبر صاحبز ا دہ حافظ محمد امجد نے ہرنائی میں دہشتگر د و ں کی جانب سے بے گناہ کا کان کنو ں کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے واقعہ پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ بزدل دشمنوں کی کارروائی ہے اور دہشت گردوں کی جانب سے نہتے اور بے گناہ کانکنوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے واقعہ میں 11 سے زائد کان کن مزدوروں کی شہادتوں اور متعدد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پے در پے واقعات کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلاتا ہے ۔ پوری قوم شہدا کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نہتے کانکنوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے ، دہشت گردی کے بزدلانہ واقعات کا مقصد عوام میں انتشار پھیلانااور سیاسی و معاشی استحکام کی جانب گامزن پاکستان کو کمزور کرنا ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ صاحبزادہ حافظ امجد نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ عزم و ہمت سے دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہی ہے اور جلد ان بزدل دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے واقعہ میں شہید کان کنوں کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں