بی ایس ڈگری پرواگرام ”میڈیا اینڈ کمیونیکیشن”شروع کرنیکا فیصلہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جامعہ زرعیہ میں 4سالہ بی ایس ڈگری پروگرام برائے ”میڈیا اینڈ کمیونیکیشن” شروع کرنے کا فیصلہ’ اس حوالے سے ایگریکلچر یونیورسٹی کے پروفیسر کوارڈینیٹر ڈاکٹر شوکت علی نے فیصل آباد کے سینئر صحافیوں’ سٹیک ہولڈرز کو میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بایا کہ یہ چار سالہ پروگرام ہو گا اور اس میں 10سپلائزیشن رکھی گئی ہیں جس میں مختلف کورسز شامل ہیں اور طلبہ کو جدید طرز پر تعلیم کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے تاکہ مستقبل اور جدید تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کیلئے سٹیک ہولڈرز کی آراء طلب کیں۔ جس پر صحافیوں نے کہا کہ مختلف یونیورسٹیز میں پہلے ہی ڈگری پروگرام کروائے جا رہے ہیں لیکن تعلیم حاصل کرنے کے بعد طلبہ کو عملی کام کرنے میں بہت دشواریاں پیش آتی ہیں، بچوں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ عملی تربیت دینے کے اقدامات کئے جائیں اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق کورسز کو تربیت دیا جائے تاکہ چار سالہ ڈگری کورس مکمل کرنے والے طلبہ وطالبات کو آگے بڑھنے کے مواقع حاصل ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں