بی پی ایل کا 2026 میں PSL’ آئی پی ایل سے ٹکرائو کا امکان

ڈھاکا (سپورٹس نیوز) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے آئندہ ایڈیشن کو ملک کے عام انتخابات کی وجہ سے اس کی روایتی دسمبر-جنوری ونڈو سے مئی 2026 میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔شیڈول میں ممکنہ تبدیلی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)2026 کے ساتھ ایک بڑے تصادم کا باعث بن سکتی ہے جس کا انعقاد اپریل-مئی کی ونڈو میں بھی متوقع ہے۔یہ تبدیلی 2026 کے آئی سی سی T20 ورلڈ کپ کی روشنی میں سامنے آئی ہے جو فروری میں بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں بورڈ کے ہنگامی اجلاس کے بعد کیا گیا۔یہ بات چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کے متعلقہ اداروں کو دسمبر تک الیکشن سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کے بعد سامنے آئی ہے جس میں عام انتخابات 2026 کے اوائل میں متوقع ہیں۔بی پی ایل کے چیئرمین محبوب انعام نے کہا کہ “انتخابات کی وجہ سے بی پی ایل کی جگہ بدل سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں