2

بے نظیر بھٹو شہید کی 17ویں برسی کل منائی جائے گی

لاہور (بیوروچیف) بے نظیر بھٹو شہید کی 17ویں برسی کل منائی جائے گی۔مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہو گی’پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالے بے نظیر بھٹو شہید کی 17ویں برسی منانے کے لیے آج لاہور سے خصوصی ٹرین میں سفر کریں گے۔ “سفر بے نظیر ٹرین” دن 1 بجے لاہور ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی جس میں پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی رہنما شامل ہوں گے۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف بھی اس ٹرین کے ذریعے روانہ ہوں گے جبکہ شہزاد سعید چیمہ، فیصل میر اور دیگر اہم رہنما بھی اس سفر کا حصہ ہوں گے۔ اس خصوصی ٹرین کے ذریعے پیپلز پارٹی کے کارکن اور رہنما بے نظیر بھٹو شہید کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے روانہ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں