بے نظیر کو شہید کر کے ملک کو کئی صدیاں پیچھے دھکیلا گیا

اسلام آباد (بیوروچیف)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو شہید کر کے ملک کو اندھیروں میں ڈبویا اور کئی صدیاں پیچھے دھکیلا گیا ۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ 27دسمبر ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ،ملک و ملت دشمنوں نے عالمی مدبر اور قومی قائد کو عوام سے جدا کیا ۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ بے نظیر بھٹو کو شہید کر کے ملک کو اندھیروں میں ڈبویا اور کئی صدیاں پیچھے دھکیلا گیا ۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ بی بی شہید کا سوات میں پرچم پاکستان سربلند کرانا بے نظیر قومی کارنامہ تھا۔ انہوںنے کہاکہ بے نظیر بھٹو شہید کی دلیرانہ عوامی جمہوری جدوجہد تاریخ کا سنہرا باب ہے۔ انہوںنے کہاکہ بے نظیر بھٹو شہید کی قومی جمہوری عوامی سوچ اور فکر کی ترویج کیلئے جیالے پیروکاران پر عزم ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ چیرمین بلاول بھٹو قائد عوام اور بے نظیر بھٹو کی سیاسی میراث کے امین ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں