بے گھر افراد کیلئے مریم نواز کابڑا اقدام،اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے62ارب روپے منظور

لاہور(بیوروچیف) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے 62ارب روپے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔دوران اجلاس بریفنگ میں کہا گیا کہ پنجاب بھر میں تقریباً 5ہزار شہری اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت لون لے چکے ہیں، پروگرام کے تحت4200سے زائد مکان تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔دوران اجلاس وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے 62ارب روپے کی منظوری دی، مریم نواز نے مئی تک 40ہزار افراد کو قرض دینے کا ہدف مقرر کر دیا، پروگرام کے لون دینے کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، انہوں نے لون 15سے 20لاکھ کرنے کی تجویز کا جائزہ لینے کا حکم بھی دیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ روڈا اور ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے نادار خاندانوں کو بھی بنے بنائے گھر ملیں گے، چاہتی ہوں ہر بے گھر کے پاس اپنی چھت ہو، اپنا گھر ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں