بے ہوشی کے ڈاکٹر کی سہولت نہ ہونے سے جڑانوالہ میں آپریشن التواء کا شکار

جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ کے واحد ٹی ایچ کیو ہسپتال میں بے ہوشی کے ڈاکٹر کی سہولت میسر نہ ہونے پر آپریشن التوا کا شکار، مریض پرائیویٹ ہسپتالوں سے مہنگے داموں علاج معالجہ کروانے پر مجبور،عوامی سماجی حلقوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اس گھمبیر صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 16 اضلاع سے بڑی تحصیل جڑانوالہ کے واحد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں صحت کی بنیادی سہولیات کا فقدان پایا جا رہا ہے ایک طرف فنڈز کی کمی کے باعث دور دراز دیہاتوں سے کئی کئی کلو میٹر کا سفر طے کرکے علاج معالجہ کی غرض سے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کو جان بچانے والی ادویات کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دوسری جانب واحد سرکاری ہسپتال میں بے ہوشی کے ڈاکٹر کی سہولت میسر نہ ہونے سے مریضوں کے آپریشن کا عمل بھی متاثر ہو کر رہ گیا ہے جسکے باعث موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا مریض پرائیویٹ ہسپتالوں سے مہنگے داموں علاج معالجہ کروانے پر مجبور ہو چکے ہیں مریضوں کے ورثا کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے دعوے کھلوکھلے ثابت ہو رہے ہیں واحد سرکاری ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کے آپریشن متاثر ہونے سے مہنگائی کے دور میں پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کروانا ورثا کیلئے انتہائی مشکل ہو گیا ہے مہنگائی کے دور میں سینکڑوں مریض بر وقت علاج و معالجہ کروانے کی سکت نہیں رکھتے اور بیماری کے ہاتھوں مجبور ہو کر بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات کے فقدان ڈاکٹرز کی کمی بارے معتدد مرتبہ حکام بالا کو آگاہ کیا گیا مگر تاحال اہلیان جڑانوالہ کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیکرٹری ہیلتھ پنجاب و دیگر حکام بالا سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ حقیقی معنوں میں عوام صحت کی بنیادی سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں