تائیوان میں خوفناک زلزلہ

تائی پے (مانیٹرنگ ڈیسک) تائیوان کے ساحلی علاقے میں 7شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے،جس کے بعد عمارتیں لرز گئیں۔زلزلے کا مرکز شمال میں 24کلومیٹر دور اور زیر زمین گہرائی 60کلومیٹرریکارڈ کی گئی زلزلے سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی۔لان کائونٹی میں حکام نے آفٹرشاکس کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا، تائی پے میں عمارتیں جھولتی رہیں،فانوس ہلتے دکھائی دیے اور لوگوں نے فرش کے نیچے گونج محسوس کی، جبکہ چند لمحوں تک یہ خدشہ رہا کہ لرزش مزید بڑھ سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں