تائیکو انڈوچیمپئن شپ 139کھلاڑیوں کی شرکت

وہاڑی (سپورٹس نیوز) تائیکوانڈو لور فیملی کلب کے زیرِ اہتمام تھرڈ اِن لائن تائیکوانڈو چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی، جس میں مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے 139 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ایونٹ میں فرسٹ پوزیشن بگ فٹ کلب لاہور، سیکنڈ پوزیشن تائیکوانڈو لور فیملی کلب وہاڑی، اور تھرڈ پوزیشن کے این کلب ملتان نے حاصل کی۔تقریبِ تقسیم انعامات کے مہمانِ خصوصی چیئرمین قیصر ناہید فانڈیشن پاکستان، جمال قیصر درانی تھے، جبکہ مہمانانِ اعزاز میں سینیئر بلیک بیلٹ محمد مہتاب خان نیازی شامل تھے، جنہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔چیف آرگنائزر میڈم گل رعنا اعجاز، چیئرپرسن کے این کلب اور کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ ملتان نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں