تاجروں سے کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کرینگے،RPOسہیل اختر سکھیرا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران فیصل آباد سٹی الائیڈ گروپ (رجسٹرڈ) کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا’ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض’ ینگ ٹریڈرز کے صدر حمزہ خالد شیخ اور جنرل سیکرٹری رانا اویس زاہد کی قیادت میں وفد نے ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا سے ملاقات کی اور انہیں فیصل آباد میں جرائم کے شرح کو بتدریج کم کرنے اور پیشہ ورانہ شاندار خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی’ RPO سہیل اختر سکھیرا نے انجمن تاجران فیصل آباد سٹی الائیڈ گروپ (رجسٹرڈ) اور ینگ ٹریڈرز کے عہدیداروں کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور کہا کہ جرائم کے خاتمے کیلئے شہریوں اور تاجروں کا تعاون انتہائی ضروری ہے’ گذشتہ ماہ ہم نے جرائم پیشہ افراد کے بڑے گینگ پکڑے ہیں’ جنہوں نے شہرمیں اودھم مچا رکھا تھا’ انہوں نے کہا کہ تاجر طبقہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے’ تاجروں کی جان و مال کا تحفظ پنجاب پولیس کی ذمہ داری ہے اور ہم اس سے کبھی غافل نہیں ہوئے’ جرائم پیشہ افراد کو مشورہ ہے کہ وہ جرائم چھوڑ کر عزت کا کام ڈھونڈ لیں ورنہ ان کا حشر برا ہو گا’ آرپی او سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ پولیس عوام کی خادم ہے اور انصاف کی بروقت فراہمی اولین ترجیح ہے’ کسی تاجر کے ساتھ کسی قسم کی کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی’ اس موقع پر انجمن تاجران فیصل آباد سٹی الائیڈ گروپ (رجسٹرڈ) کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا’ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض’ ینگ ٹریڈرز کے صدر حمزہ خالد شیخ اور جنرل سیکرٹری رانا اویس زاہد نے کے حسن اخلاق اور پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس طرح ہمیں پذیرائی دی ہے وہ قابل ستائش ہے’ ‘ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ آپ اپنی تعیناتی کے دوران تاجروں کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلائیں گے اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں گے’ انہوں نے کہا کہ ہم میں سے کسی کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے’ ہم بھی آپ کی طرح عوامی خدمت کر رہے ہیں’آپ متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو باور کروا دیں کہ جب بھی ہمارا کوئی تاجر ان کے مسائل کسی مسئلے کے سلسلہ میں جائے تو وہ بھی آپ کی طرح ان سے حسن سلوک کے ساتھ پیش آئے اور میرٹ پر ان کا کام کرے’ میٹنگ کے آخر پر انجمن تاجران فیصل آباد سٹی الائیڈ گروپ اور ینگ ٹریڈرز کے وفدنے RPO سہیل اختر سکھیرا کو پیشہ ورانہ شاندار خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں