58

تاجروں نے محمدامین بٹ کو (ن )لیگ کا ٹکٹ دینے کا مطالبہ کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) نے قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف’ صدر(ن)لیگ پنجاب رانا ثناء اللہ خاں سے تاجروں کے کوٹے سے این اے 102 سے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ کیلئے پارٹی ٹکٹ کا مطالبہ کر دیا’ اس بات کا فیصلہ سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے اجلاس کے دوران کیا گیا جس میں سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے اجلاس سے چیئرمین محمد امین بٹ’ گروپ لیڈر چوہدری بہادر علی’ جنرل سیکرٹری شیخ ارسلان اسلم اچھی’ سینئر وائس چیئرمین ذیشان جاوید ظفر’ حافظ طاہر جمیل’ شیخ یوسف گچھا’ فاروق فیاض’ یحییٰ طارق’ ملک وسیم ذبیع اللہ’ مزمل طور’ چوہدری محسن’ میاں ابوبکرپومی’ ماجد امین بٹ کے علاوہ آٹھ بازاروں کی تاجر تنظیموں کے منتخب نمائندوں نے شرکت کی’ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ نے کہا کہ میں زمانہ طالب علمی سے مسلم لیگ (ن) کا کارکن ہوں’ میری پارٹی کیلئے دی گئی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں’ پارٹی پر جب بھی برا وقت آیا میں نے پارٹی کا ساتھ دیا ہے’ پی ٹی آئی کے پونے چار سالہ دور میں پارٹی پرچم بلند کئے رکھا جس کی ہم نے قیمت ادا کی اور ایف آئی آر کا سامنا کیا’ مگر میرے قدم نہیں ڈگمگائے اور پارٹی سے بے وفائی نہیں کی’ میری سربراہ مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف، مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں سے اپیل ہے کہ میری پارٹی خدمات کو دیکھتے ہوئے این اے 102 سے مجھے پارٹی ٹکٹ دیا جائے’ اس سلسلہ میں بہت جلد شہر بھر کی تاجر تنظیموں کے منتخب نمائندوں کا وفد مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں سے ملاقات میں تاجروں کے کوٹے سے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ کیلئے پارٹی ٹکٹ کا مطالبہ کریگا’ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے گروپ لیڈر چوہدری بہادر علی’ جنرل سیکرٹری شیخ ارسلان اسلم اچھی’ سینئر وائس چیئرمین ذیشان جاوید ظفر’ حافظ طاہر جمیل’ شیخ یوسف گچھا نے کہا کہ محمد امین بٹ نے ہمیشہ تاجروں کے مسائل حل کئے ہیں’مشکل وقت میں پارٹی ورکروں اور تاجروں کو تنہا چھوڑا’ ان کی قومی اسمبلی میں موجودگی سے تاجروں کے مسائل احسن طریقے سے حل ہوں گے اور امین بٹ قومی اسمبلی میں تاجروں کے مسائل صحیح طریقے سے اجاگر کرے گا’ امین بٹ نے ڈپٹی میئر بن کر تاجروں کی خدمت کی اور ضلعی سطح پر تاجروں کے مسائل خوش اسلوبی سے حل کئے’ فیصل آباد کے تمام تاجر امین بٹ کی قیادت میں متحد ہیںوہ قومی اسمبلی میں تاجروں کی نمائندگی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں