فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تا جران پاکستان کے سرپرست اعلیٰ وصدر انجمن تا جران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکا کی قیادت میں تا جروں کے وفد نے انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی ر جسٹرڈ فیصل آباد کے انتخابا ت میں انصاف گر و پ کے نو منتخب عہدیداروں اور ممبران سے ملا قا ت کی اور الیکشن میں مثالی کامیابی پر انصاف گر و پ کے چیئرمین رانا طیب خاں’ نومنتخب صدر حاجی منظور قادر، جنرل سیکرٹری محمود حسین رحمانی’ مجلس عاملہ کے ممبران کو مبارکباد دی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے’ وفد میں جنرل سیکرٹری انجمن تاجران سٹی شیخ سعیداحمد ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں ریاض شاہد سینئر تاجر رہنما ئوں ایس ایم ایوب، حاجی ندیم وہرہ ، چوہدری اعجاز، عمران مجید ملک ، عبدالقیوم انور ، محمدحارث اور دیگر تاجر رہنماموجود تھے ۔خواجہ شاہد رزاق سکا نے منتخب عہدیداروں کو انجمن تاجران سٹی فیصل آباد میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی اور غلہ منڈی کے تاجروں کو مارکیٹ کمیٹی، انکم ٹیکس ، سیلز ٹیکس سمیت دیگر مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے’ انہوں نے کہا کہ محب وطن تاجر برادری ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں دن رات مصروف ہے لیکن حکمرانوں کی طرف سے انہیں اسکا صلہ نہیں مل رہا
35