تاجروں کی خدمت جاری رہے گی،نومنتخب صدر مکی کلاتھ سلطان بٹ،جنرل سیکرٹری،شیخ عمران

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کلاتھ بورڈفیصل آباد کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد فیصل’ چیئرمین ڈاکٹر محمود یوسف’ چیف آرگنائزر شیخ ارسلان’ سینئر وائس چیئرمین شیخ یوسف موتی’ شیخ افضل ٹائی ٹینک’ جبران طارق’ شیخ تنویر و دیگر انجمن تاجران مکی کلاتھ مارکیٹ کے نومنتخب صدر سلطان بٹ’ نو منتخب جنرل سیکرٹری شیخ عمران و دیگر نومنتخب عہدیداروں کو ان کی شاندار بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباد دینے ان کے آفس پہنچے’ کلاتھ بورڈ فیصل آباد کے عہدیداروں نے مکی کلاتھ مارکیٹ کے نومنتخب عہدیداروں کو پھولوں کی مالائیں پہنائیں’ مٹھائیاں کھلائیں اور ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا’ نومنتخب صدر سلطان بٹ اور جنرل سیکرٹری شیخ عمران نے کہا کہ فیصل آباد کی کپڑے کی سب سے بڑی مارکیٹ کا مسلسل تیسری بار صدر منتخب ہونا ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں’ انہوں نے مکی کلاتھ مارکیٹ کے دکانداروں کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں اور کاوشوں سے ہم تیسری بار کامیابی سے ہمکنار ہوئے’ انہوں اس عزم کا اظہار کیا کہ ماضی کی طرح ہم مستقبل میں بھی مکی کلاتھ مارکیٹ کے دکانداروں کی بے لوث خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے’ انہوں نے مارکیٹ میں کروائے گئے ترقیاتی کاموں کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ ہم نے اپنی صدارت میں مارکیٹ میں سٹریٹ لائٹس’ نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب’ بے ہنگم بجلی کی تاروں درستگی’ سیوریج کا بہترین نظام اور دیگر ترقیاتی کام بھی کئے’ اس موقع پر کلاتھ بورڈ فیصل آباد کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد فیصل’ چیئرمین ڈاکٹر محمود یوسف’ چیف آرگنائزر شیخ ارسلان نے کہا کہ سلطان بٹ اینڈ کمپنی کی مسلسل تیسری جیت ان پر مکی کلاتھ مارکیٹ کے دکانداروں کا غیرمتزلزل اعتماد ہے’ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے سلطان بٹ کلاتھ بورڈ فیصل آباد کے بھی صدر ہیں اور کپڑے کی سب سے بڑی تنظیم کو لیڈ کر رہے ہیں’ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ وہ مکی کلاتھ مارکیٹ سلطان بٹ کی قیادت میں مسائل سے نجات حاصل کر کے دل لے گی اور دکانداروں کو مالکان حقوق بھی مل کر رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں