تاجروں کے تحفظ کیلئے ہڑتال یا دھرنا دینا پڑا تو گریز نہیں کرینگے،میاں عبدالمنان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شہر بھر کی تاجر تنظیموں نے تاجروں کو درپیش مسائل سے نمنٹنے کیلئے سابق ایم این اے تاجر لیڈر میاں عبدالمنا ن کی سربراہی میں تاجر اتحاد گروپ فیصل آباد کے نام سے مشترکہ پلیٹ فارم بنانے کا اعلان کا اعلان کر دیا’ اجلاس میں سپریم انجمن تاجران( اسلم بھلی گروپ) کے صدر حاجی اسلم بھلی’ جنرل سیکرٹری حاجی رانا ایوب منج’ چیف آرگنائزر حاجی محمد عابد’ سینئر نائب صدر آفتاب بٹ’ ملک شاہد رسول’ انجمن تاجران سٹی (سکا گروپ) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہد ریاض’ چیف آرگنائزرمرزا اشرف مغل’ صدر ینگ ٹریڈرز سکا گروپ سہیل نیاز طور’ جنرل سیکرٹری ملک عباس’ انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا’ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض اور کلاتھ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر محمود یوسف کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے شرکت کی’ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں عبدالمنان’ حاجی اسلم بھلی’ چوہدری پرویز اقبال کموکا’ مرزا اشرف مغل’ ڈاکٹر محمود یوسف’ملک سہیل نیاز طور’ حاجی عابد’ شاہد ریاض’ رانا ایوب منج’ میاں تنویر ریاض و دیگر مقررین نے کہا کہ تاجر طبقہ آٹھ بازاروں کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ کاروبار میں خوشحالی چاہتا ہے’اگر ضلعی انتظامیہ نے بازاروں کو خوبصورت بنانے کے چکر میں ہمارے کاروبار تباہ کرنے کی کوشش کی تو ہم سخت مزاحمت کریں گے’ ہم ضلعی انتظامہ کو آٹھ بازاروں کو گیٹ لگا کر بند نہیں کرنے دیں گے’ سوا سو سال سے آٹھ بازار اسی طرح کام کر رہے ہیں’ مگر آج حکومت ناجانے کیا سوجھی ہے کہ وہ بزنس حب آٹھ بازاروں کو خوبصورتی کی آڑ میں بند کرنا چاہتے ہیں’ تاجر اس وقت سخت اضطراب میں ہیں ان کے کاروبار پہلے ہی تباہ ہو چکے ہیں’مختلف محکموں نے تاجروں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے’ کبھی انکروچمنٹ’ کبھی وہیکل فری’ کبھی پارکنگ کی آڑ میں تاجروں کو تنگ کیا جا رہا ہے’ اب تاجروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے’ پہلے عام آدمی خودکشیاں کر رہا تھا اب وہ وقت دور نہیں جب تاجر طبقہ اپنی دکانوں کے باہر خودکشیاں کرنا شروع کر دے گا’ خدارا ہوش کے ناخن لیں اور تاجروں کو سکون سے اپنا کاروبار کرنے دیں’ ورنہ ہم فیصل آباد سمیت پورے پاکستان میں احتجاج کی کال دیں گے اور اپنا کاروبار بند کر کے چابیاں ڈی سی کو پہنچا دیں گے’ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ تاجر اتحاد گروپ کے پلیٹ فارم سے مشترکہ طور پر حکمت عملی بنائی جائے گی جس کی تمام تاجر رہنما پابندی کریں گے’ تاجروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہمیں احتجاج’ ہڑتال یا دھرنا دینا پڑا تو ہم گریز نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں