تاجروں کے حقوق کا تحفظ ہمار ی ذمہ داری ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تاجروں کے حقوق کا تحفظ ہمار ی ذمہ داری ہے ، انجمن تاجران سٹی (رجسٹرڈ) فیصل آباد واحد تاجر تنظیم ہے جسکا مقصد صرف اور صرف تاجرو ں کی خدمت کرنا ہے ‘ تاجرو ں کی خد مت اور تاجر کاز کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران سٹی (رجسٹرڈ) کے صدر خواجہ شاہد رزاق سکا نے صدر ناظم آباد رانا عبداﷲ’ جنرل سیکرٹری مہر محمد نعیم سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شیخ سعید احمد اور حاجی اعجاز بھی موجود تھے۔ رانا عبداﷲ اور مہر محمد نعیم کا کہنا تھا کہ خواجہ شاہدرزاق سکا کی قیادت میںمتحد ہے اورتاجروں کے اجتماعی و انفرادی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ۔ہم سب تاجروں کو جوڑ کر رکھا ہے ان کی رہنمائی کے بغیر ہم کچھ نہیں ہیں ۔ ملکی معیشت میں تاجروں کا کردار کلیدی ہے ۔تاجر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ علاوہ ازیں رانا عبداﷲ اور مہر محمد نعیم نے خواجہ شاہد رزاق سکا کی تیمار داری بھی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی اور پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں