تاجر برادری اقتصادی ترقی کیلئے حکومت سے تعاون کریگی

فیصل آبا د(سٹاف رپورٹر) مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے سر پرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعیداحمد ،ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، صدرینگ ٹریڈرملک سہیل نیاز طور چیئرمین مرزا اشرف مغل ، ڈپٹی چیئر مین وحید خالق رامے نے حکومت پرزور دیا ہے کہ انا اور اختلافات کو ایک طرف رکھ کر پاکستان کو پر امن ، ترقی یافتہ خوشحا ل اور کامیاب ریاست بنانے کیلئے حب الوطنی کا وہ جذبہ اپنانا ہوگاجس میںپاکستان کے 24 کروڑ عوام کی امنگوں کی عکاسی ہوتاجر براد ری پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے حکومت سے بھر پورتعاون کریگی ۔ سینئر تاجر رہنمائوں مرزا طالب صدیق بیگ،حاجی شمشاد علی،مرزامظہر صدیق بیگ ،محمد یعقوب اعوان ،صدرچوہدری فلور مل کمرشل مارکیٹ (گنیش مل روڈ) عبدالحمید،چوہدری اعجاز احمد،میاں اشرف مٹھو، ترجمان ثمریز سومی ،رائوہاشم علی ،ایس ایم ایوب ،چوہدری ارشد گجر ،عبدالقیوم انو ر، غلام نبی بٹ نے کہا کہ معیشت کی موجودہ بد حالی کی بڑی وجہ بجلی ،گیس،ٹیکسوں کی چوری اور سرکاری محکموں میںرشوت و بدعنوانی ہے اسمیں تاجر، غریب یا متوسط کے لوگ شامل نہیں جنہیں اب ٹیکس نیٹ میں لایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہFBRنے دکاندا روںاور تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ڈیلرز، ریٹیلرز ، مینو فیکچررز اور امپورٹرکم ریٹیلرز کی لازمی رجسٹریشن اسکیم کا دبائو ڈالا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری نے کبھی ٹیکس دینے سے انکار نہیں کیا لیکن حکومت کو چاہئے کہ مراعات یافتہ طبقات کی عیاشیاںبھی روکی جائیں جو کھربوں پتی ہونے کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کرتے معلوم نہیںٹیکس وصولی بارے FBR نے انہیں کیوں معاف کر رکھا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں