تاجر برادری پاک فوج کے ہمراہ ملکی دفاع کریگی

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر ) پاکستان جارحیت کاقائل نہیں لیکن بھارت نے جارحیت کی تو محب وطن تاجر برادری اپنی مایہ ناز افواج کے کھڑی ہوکر ملکی سرحدوں کے ایک ایک انچ کا دفاع کریگی اور بھا رت کواسکے کسی بھی جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب د یگی یہ بات مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپر ست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے شدید گرمی میںفوج کی حمایت میںریلی کی قیادت کرتے ہوئے کہی ریلی میںجنرل سیکرٹری شیخ سعیداحمد ، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد،چیئر مین مرزا اشرف مغل ،صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور اور سینئر رہنمائوںشیخ ارسلان اچھی،عمران مجید ملک ،ملک عباس اشرف ،حاجی عبدالحمید ،ملک ذوالفقار علی چوہدری اعجازاحمدسمیت تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کیشرکاء نے ریلی کے تمام راستے پاک فوج زندہ باد ، جنرل عاصم منیر زندہ باد اور مودی مردہ باد کے نعرے لگائے خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا ہے کہ ملک بھر کی تاجر برادری پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی تائید کرتی ہے اس اجلاس کے فیصلوںسے قوم کا مورال بلند ہوا ہے بھارت اپنی ناکام سیکورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔لیکن وہ یہ مت بھولے کہ پوری قوم بغیر کسی ابہام کے وطن کے دفاع کیلئے سرحدوں کے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ا ہمیں اپنی مایہ ناز افواج پر فخر ہے جوبھارتی جارحیت کو منہ توڑ جواب دینے کی پوری پوری صلاحیت رکھتی ہے ۔جنرل سیکرٹری شیخ سعیداحمداورڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد نے کہا کہ بھارت نے پہلگام کا ڈرامہ رچایا ہے پوری قوم اس سفاکیت ،بھارتی آبی جارحیت اوراسرائیلی دہشت گردی کے خلاف کے خلاف متحد ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت یا مس ایڈونچر کابھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں