8

تاجر تنظیموں کے منتخب نمائندوں کا ضلعی حکومت کی زیادتیوں کیخلاف اعلان جنگ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شہربھر کی تاجر تنظیموں کے منتخب نمائندوں نے ضلعی انتظامیہ کی زیادتیوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا’ ضلعی انتظامیہ کو الٹی میٹم دیدیا’ اگر اتوار تک آٹھ بازاروں کے راستے نہ کھولے گئے اور آٹھ بازاروں کے دکانداروں کو ڈسپلے کیلئے جگہ نہ دی گئی تو سوموار تمام تاجر اور دکاندار غیر معینہ مدت کیلئے شٹر ڈائون ہڑتال کریں گے’ ان خیالات کا اظہار چوک گھنٹہ گھر میں شہر بھر کی تاجر تنظیموں کے نمائندہ اجلاس کے شرکاء سے مقررین نے کیا’ اجلاس میں سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ’ جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ’ سینئر وائس چیئرمین ذیشان جاوید ظفر’ سرپرست چوہدری بہادر علی’ ریلوے روڈ کے چیئرمین میاں مبین شہزاد’ جنرل سیکرٹری آفتاب بٹ’ سہیل بٹ’ کلاتھ بورڈ کے صدر سلطان بٹ’ جنرل سیکرٹری شیخ فیصل’ انجمن تاجران سٹی کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد سعید’ ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں شاہد ریاض’ ینگ ٹریڈرز کے صدر سہیل نیاز طور’ سپریم انجمن تاجران (بھلی گروپ) کے کوارڈی نیٹر حاجی محمد عابد’ ملک شاہد رسول’ میاں اختر محمود’ انجمن تاجران بھوانہ بازار کے صدر حافظ یحییٰ طارق’ جنرل سیکرٹری میاں رضوان پپو’ منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل’ جھنگ بازار کے صدر مزمل طور’ فوڈ بورڈ کے جنرل سیکرٹری وسیم ذبیع اللہ’ چوک گھنٹہ گھر کے صدر عبدالوحید ببر’ لوم ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالوحید رامے’ یاسر ہاشمی’ کچہری بازار کے صدر چوہدری خالد جٹ کے علاوہ آٹھ بازاروں کی تاجر تنظیموں کے منتخب نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں