تاجر رمضان المبارک میں منافع خوری کو چھوڑ دیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انجمن آڑتھیاں سبزی منڈی غلام محمد آباد کے صدر رانا عمران جگنو،سینئر رہنمامحمد اشرف قادری،بزرگ رہنما بابا عبداسلام طور،سینئر نائب صدر رانا خالد محمود منج ،نائب صدرچوہدری سجاد جٹ ،احسان الہی طور و دیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آنا شروع ہوگیا ہے کھجور جو اعلی معیار کی 350 روپے تک عام آدمی کو ملتی تھی اب وہی کھجور450 سے 550 روپے فی کلو جبکہ پندرہ ہزار روپے من سیل ہو رہی ہے ۔مہنگائی کے وار ،مسلسل تیز تر ہو گئے ہیں ہر چیز کا ریٹ آؤٹ آف کنٹرول ہو چکا ہے ،غریب روزیدار پھل فروٹ صرف دیکھ سکتے ہیں خرید نہین سکتے ، خدا کے لیے تاجرناجائز منافع خوری چھوڑ دیں غریبوں کو جینے کا حق دیں رمضان ریلیف پیکج عوام کے لیے صریحا دوکا ہے ، ، ماہ صیام سے پہلے ہی اشیائے خور دو نوش اور کھجور کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ افسوس ناک ہی نہیں قابل مزمت بھی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں