تاجر رہنمائوں پرFIRدرج ہونا افسوس کا مقام ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے’ مگر بدقسمتی سے ہیں کسی حکومت نے ہمیں وہ مقام نہیں دیا جس کے ہم حقدار ہیں’ مشکل حالات میں ہم نے اپنے اداروں کی ہرممکن مدد کی ہے مگر تاجررہنمائوں پر ایف آئی آر درج ہونا افسوس کا مقام ہے’ ان خیالات کا اظہار سپریم انجمن تاجران اور انجمن تاجران ریلوے روڈ کی طرف سے دی گئی مشترکہ عید ملن پارٹی کے شرکاء سے آفتاب بٹ’ ملک شاہد رسول’ میاں اختر محمود’ قیصر سیٹھی’ حاجی خالد’ عبدالرحمن’ مرزا اعظم’ مرزا شہباز’ شہباز گل بٹ’ مرزا اعجاز بیگ و دیگر شرکاء نے کیا’ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کی آڑ میں آٹھ بازاروں میں کئے گئے آپریشن نے کاروبار پر شدید اثرات چھوڑے ہیں’ بدقسمتی سے عید پر بھی کسی قسم کی کوئی ریلیف نہیں دیا گیا جس سے تاجراپنا مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہے’ کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر رہیں اور دکاندار اپنا مال بیچنے سے قاصر رہے’ ہماری ضلعی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ تاجروں کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے اور آٹھ بازاروں میں موٹرسائیکلوں کی پکڑدھکڑ ختم کی جائے’ کم از کم پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دی جائے’ پارکنگ کی بے شک اجازت نہ دی جائے مگر گاڑیوں کو بازاروں میں داخلے کی اجازت دی جائے’اس موقع پر تاجر تنظیموں پر زور دیا گیا کہ آپس کے اختلافات ختم کر کے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ تاجروں کے حقوق کا تحفظ ممکن ہو سکے’ آخر میں عیدالاضحی کا کیک کاٹا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں