تاجر سے بھتہ کا مطالبہ کرنیوالے ملزم پکڑے نہ جاسکے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھنگ بازار پولیس تاجر سے بھتہ کا مطالبہ کرنے والے ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہو گئی’ جھنگ بازار کے علاقہ بکرمنڈی روڈ کے تاجر قدیر نے پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ خطرناک غنڈہ گرد عناصر فرحان’ افضال وغیرہ آئے روز اس سے بھتہ وصول کرتے رہے ہیں اب دوبارہ بھتہ کا مطالبہ کیا تو اس نے تنگ آ کر رقم دینے سے انکار کر دیا تو گن پوائنٹ پر سنگین نتائج اور اہل خانہ کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دیں۔ جس پر پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں