فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تاجر طبقہ اور بار کا چولی دامن کا ساتھ ہے’ ان دونوں میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے’ انشاء اللہ ہم بار کے نومنتخب صدر میاں طارق محمود’ سیکرٹری چوہدری کلیم اللہ گل اور دیگر عہدیداروں کے ہر اچھے کام کی تعریف کریں گے اور جہاں ان کی اصلاح کی ضرورت ہوئی اصلاح بھی کریں گے’ ان خیالات کا اظہار سپریم انجمن تاجران سٹی کے صدر الحاج اسلم بھلی’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج ‘ وائس چیئرمین شیخ آصف انوار’ غلہ منڈی کے صدر میاں آصف اسلم’ صدر منٹگمری بازار حاجی محمد عابد’ صدر چنیوٹ بازار ملک شاہد رسول’ریلوے روڈ کے جنرل سیکرٹری آفتاب بٹ و دیگر عہدیداروں نے ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے نومنتخب صدر میاں طارق محمود’ سیکرٹری چوہدری کلیم اللہ گل اور دیگر نومنتخب عہدیداروںکو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دینے کے موقع پر کیا’ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ بنچ فیصل آباد کے عوام کا حق ہے’ ہمیں یقین ہے کہ آپ کے ٹنور میں فیصل آباد میں ہائی کورٹ کا بنچ بھی بنے گا اور آپ فیصل آباد کے عوام کو سستا انصاف فراہم کرنے میں ان کی مدد بھی کریں گے’ تاجر برادری آپ کے ساتھ ہے’ اس موقع پرانہوں نے بار اور بزنس کمیونٹی کے درمیان بہترین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کو پنجاب کی اہم ترین بار ہونے کا اعزاز حاصل ہے’ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ میاں طارق محمود کی قیادت میں ملک کے تیسرے اہم ترین صنعتی، تجارتی اور کاروباری شہر کو انصاف کی فراہمی کی سہولتیں اُن کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے جدوجہد کی جائے گی۔اس موقع پر نومنتخب صدر میاں طارق محمود اور سیکرٹری چوہدری کلیم اللہ گل نے سپریم انجمن تاجران کے صدر الحاج اسلم بھلی کی قیادت میں آنے والے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا’ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ بنچ اور بار میں پل کا کردار ادا کریں’ ہم فیصل آباد کی عوام اور وکلاء برادری کو مایوس نہیں کریں گے’ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہم نے جو بھی وعدے کئے ہیں انہیں پورا کریں گے’ ہم ظالم کا ساتھ دینے کی بجائے مظلوم کی دادرسی کریں گے’ دعا کریں اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے نیک مقاصد میں کامیاب کرے’ اس موقع پر سپریم انجمن تاجران سٹی کے صدر الحاج اسلم بھلی’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج’ وائس چیئرمین شیخ آصف انوار’ غلہ منڈی کے صدر میاں آصف اسلم’ صدر منٹگمری بازار حاجی محمد عابد’ صدر چنیوٹ بازار ملک شاہد رسول’ریلوے روڈ کے جنرل سیکرٹری آفتاب بٹ’ غلہ منڈی کے نائب صدر خواجہ شاہد حمید’ نیوبانو بازار کے صدر مرزا شہباز نے نومنتخب صدر میاں طارق محمود’ سیکرٹری چوہدری کلیم اللہ گل اور دیگر عہدیداروں کو پھولوں کی مالائیں پہنائیں اور مٹھائیاں کھلائیں۔



