تاجر طبقہ اور بار کا چولی دامن کا ساتھ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تاجر طبقہ اور بار کا چولی دامن کا ساتھ ہے’ ان دونوں میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے’ انشاء اللہ ہم بار کے نومنتخب صدر رائے سیف الرحمن بھٹی اور سیکرٹری سید وہاب شاہ کے ہر اچھے کام کو خراج تحسین پیش کریں گے اور ان کے شانہ بشانہ چلیں گے’ ان خیالات کا اظہار سپریم انجمن تاجران سٹی کے صدر الحاج اسلم بھلی’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج’ وائس چیئرمین شیخ آصف انوار’ منٹگمری بازار کے صدر حاجی محمد عابد’ ریلوے روڈ کے جنرل سیکرٹری آفتاب بٹ’ افغان چوک کے صدر عبدالرحمن مانی نے ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے نومنتخب صدر رائے سیف الرحمن بھٹی اور سیکرٹری سید وہاب شاہ ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دینے کیلئے موقع پر کیا’ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ بنچ فیصل آباد کے عوام کا حق ہے’ ہمیں یقین ہے کہ آپ کے ٹنور میں فیصل آباد میں ہائی کورٹ کا بنچ بھی بنے گا اور آپ فیصل آباد کے عوام کو سستا انصاف فراہم کرنے میں ان کی مدد بھی کریں گے’ تاجر برادری آپ کے ساتھ ہے’ اس موقع پر نومنتخب صدر رائے سیف الرحمن بھٹی اور سیکرٹری سید وہاب شاہ نے سپریم انجمن تاجران کے صدر الحاج اسلم بھلی کی قیادت میں آنے والے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا’ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ بنچ اور بار میں پل کا کردار ادا کریں’ ہم فیصل آباد کی عوام اور وکلاء برادری کو مایوس نہیں کریں گے’ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہم نے جو بھی وعدے کئے ہیں انہیں پورا کریں گے’ ہم ظالم کا ساتھ دینے کی بجائے مظلوم کی دادرسی کریں گے’ دعا کریں اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے نیک مقاصد میں کامیاب کرے’ اس موقع پر سپریم انجمن تاجران سٹی کے صدر الحاج اسلم بھلی’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج’ وائس چیئرمین شیخ آصف انوار’ منٹگمری بازار کے صدر حاجی محمد عابد’ ریلوے روڈ کے جنرل سیکرٹری آفتاب بٹ’ افغان چوک کے صدر عبدالرحمن مانی نے نومنتخب صدر رائے سیف الرحمن بھٹی’ سیکرٹری سید وہاب شاہ کو پھولوں کی مالائیں پہنائیں اور مٹھائیاں کھلائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں