تاجر لیڈرعبدالوحید ببر کی دکان میں1کروڑ کی چوری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ کوتوالی کے علاقہ شہر کے مرکز چوک گھنٹہ گھر میں تاجر عبدالوحید ببر کی دکان کے تالے توڑ کر چور 1کروڑ مالیت کے کپڑے’ سوٹ’ شالیں وغیرہ لے اُڑے’ پولیس چوروں کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق شہر کے مرکز چوک گھنٹہ گھر کے تاجر راہنما شیخ عبدالوحید ببر نے بتایا کہ گزشتہ شب وہ حسب معمول دکان بند کر کے گھر چلا گیا تو نامعلوم چوروں کا گروہ تالے توڑ کر تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کا کپڑا’ لیڈیز سلے، ان سلے سوٹ’ شالیں چور لے اُڑے’ شہر کے مرکز چوک گھنٹہ گھر میں چوری کی واردات ضلعی پولیس کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں