فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران جامع گلی نمبر2کے سابق صدر اور بزرگ تاجر رہنما حاجی منیر احمد نورانی نے مکی کلاتھ مارکیٹ کے ممتاز تاجر رہنما شیخ یاسین قادری کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر بھر کی تمام تاجر تنظیموں کو ختم کرکے صرف اور صرف ایک ہی تاجر تنظیم کا قیام از بس ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر بازار اور مارکیٹ میں دو دواور تین تین تنظیموں کا بننا تاجر لیڈروں کی کاروائی ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے تاجر لیڈر سیاست کی بجائے خدمت کوشعار بنائیں ۔ کیونکہ تاجر اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہ تاجر مسائل کا حل نہ ہونا تاجر قیادت کی ناہلی اور نااتفاقی کا نتیجہ ہے ۔



