27

تاجر لیڈر عبدالوحید ببر کے والد محترم انتقال کرگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران گھنٹہ گھر کے صدر ‘ سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے سرپرست اعلیٰ شیخ عبدالوحید ببر اور عبدالحفیظ ببر کے والد محترم شیخ عبدالمجید وفات پا گئے'(اناللہ واناالیہ راجعون) مرحوم کی نماز جنازہ آج 2مئی بروز جمعرات شام ساڑھے پانچ بجے ان کی رہائش گاہ 431 سی نزد صدف مسجد کے سامنے غزالی پارک امین ٹائون میں ادا کی جائے گی’ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی اگلی منزلیں آسان فرمائے اور انہیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے’ شیخ عبدالوحید ببر کا رابطہ نمبررابطہ 03009662290ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں