29

تاجر وں کے لئے بڑا ریلیف

اسلام آباد(بیوروچیف) کاروباری طبقے کا کھویا اعتماد دوبارہ بحال کرنے اور ماضی کی طرح کی ہراسگی سے بچانے کیلئے نیب کی اعلی انتظامیہ نے نئے میکنزم پر اتفاق کیا ہے جو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی)کے ساتھ مشاورت کے بعد تشکیل دیا گیا ہے۔ نئے میکنزم پر کام کیا جا رہا ہے جس کے تحت ایف پی سی سی آئی نیب کے ساتھ مل کر کاروباری کمیونٹی کیلئے سہولت کا ماحول پیدا کرے گی اور نیب کیسز اور انوسٹی گیشنز کے حوالے سے کاروباری افراد کے تحفظات اور مسائل کو زیر بحث لایا جائے گا۔ نیب چیئرمین کے ساتھ 16 جنوری کو ہونے والی ملاقات کے بعد ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے حال ہی میں نیب چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد بٹ کو خط لکھ کر ایف پی سی سی آئی کے نمایاں رکن احمد چنائے کو کاروباری کمیونٹی کا فوکل پرسن نامزد کیا تھا تاکہ وہ نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں ریجنل آفسز کے ساتھ رابطہ میں رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں