79

تاجر کااغوا اور ڈکیتی ‘SHO سمیت 4پولیس اہلکار گرفتار

کراچی (بیوروچیف)کراچی میں تاجر کے اغوا اور ڈکیتی کے الزام میں زمان ٹائون تھانے کے ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق تین روز قبل تاجر اور اس کے پارٹنرز کو سپرہائی وے سے اغوا کرکے تاجر کی گاڑی سے 1 کروڑ 18 لاکھ روپے بھی لوٹ لیے گئے تھے۔حکام کے مطابق بعد ازاں پولیس پارٹی تاجر کو نارتھ ناظم آباد میں چھوڑ کر فرار ہوگئی تھی۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران ایس ایچ او زمان ٹائون اور پولیس پارٹی تاجر کے اغوا اور ڈکیتی میں ملوث پائی گئی، ایس ایچ او زمان ٹائون را رفیق کو معطل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں