تاجر کاز کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) محرم الحرام کے احترام کے پیش نظر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپر ست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا کی ہدایت پر تاجروں نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی 6 و یںیوم تاسیس انتہائی سادگی سے منایااس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی ، استحکام ،ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور تاجروں کے اتحاد کی خصوصی دعا کرتے ہوئے تاجروںاورMTTP کے صدر محمد کاشف چوہدری ،جنرل سیکرٹری سید عبدالقیوم آغا، چیئر مین خواجہ سلیمان صدیقی اور دیگر مرکزی قائدین کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں یقین دلایا ہے کہ فیصل آباد سمیت ملک بھر کی بزنس کمیونٹی مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کو مزید مضبوط و فعال بنانے کیلئے بھر پور تعاون کرنے کے ساتھ ساتھ تاجر کاز کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔خواجہ شاہد رزاق سکا نے ٹیکسوں ے بھرے بجٹ کی منطوری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ IMFکے دبائو کی روشنی میںحکمرانوں کی طرف سے محب وطن عوام اور تاجرساتھیوںپرکڑا وقت آنیوالاہے اسکے مقابلے کیلئے انہیں اپنے اتحاد کو مزید مضبوط بناناہوگا ۔خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے قائدین کا دامن کھلی کتاب ہے جنہوں نے مشکل حالات اور سیاسی وابستگی کی پرواہ کئے بغیر ملک بھر کے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ جمہوریت ، مضبوط معیشت اور استحکام پاکستان کیلئے وفاق اور صوبوں کی حکومتوں سے مکمل تعاون کیاانہوں نے کہا کہ محنت روا داری،جذبہ، لگن اورکامیابی کانام ہی مر کزی تنظیم تاجران پاکستان ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں