22

تاجر کو 28لاکھ کا ”چونا ”

جڑانوالہ(نامہ نگار)ٹرک خریدنے کا جھانسہ دیکر2افراد نے تاجر کو28لاکھ روپے کے بوگس چیک تھما دئیے پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ علوی پارک کے رہائشی شفاقت نے پولیس کو بتایا کہ الزام علیہ عبدالستار ولد احمد علی ساکن ہارون آباد نے ٹرک لینے کیلئے مبلغ 28 لاکھ روپے کی رقم کی اور 50 فیصد حصہ دار بنانے کا وعدہ کیا جبکہ الزام علیہ زاہد ولد عبدالغفور ساکن 273 گ ب ضامن تھا سائل نے رقم واپسی کا تقاضا کیا تو الزام علیہ نے 2 عدد چیک مالیت 28 لاکھ بنام عسکری بنک دئیے جو مقررہ تاریخ پر کیش نہ ہو سکے ہیں الزام علیہان نے دھوکہ دہی اور جعلسازی کرتے ہوئے بوگس چیک تھما دئیے ہیں مدعی نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ الزام علیہان کو گرفتار کرکے سائل کی رقم واپس دلوائی جائے پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں