تاجر کی وفات کے بعد لواحقین نے پارٹنر کے 1کروڑ دبا لئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تاجر کی وفات کے بعد اس کے لواحقین نے پارٹنر کے1کروڑ سے زائد رقم ہڑپ کر لی۔ پیپلز کالونی پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر امانت میں خیانت کا مظاہرہ کرنے کے الزام میں تاجر کے لواحقین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، تفصیل کے مطابق عبداللہ گارڈن کے رہائشی محمد اشرف نے پیپلز کالونی پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اس کے کچھ عرصہ قبل اپنے جاننے والے دوست تاجر نوید آصف النجف کالونی کیساتھ ایک کروڑ سے زائد کی رقم اپنے بچوں کے نام سے انوسٹمنٹ کی اور وہ اپنی زندگی میں اس کو باقاعدہ منافع دیتا رہا، گزشتہ روز نوید آصف رضائے الہٰی سے انتقال کر گیا تو اس نے متوفی نوید آصف کے لواحقین سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو انہوںنے لیت و لعل کے بعد دینے سے انکارکر دیا۔ جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے406ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں