تاج محل سینما کے قرب و جوار میں گندہ پانی جمع،آمدورفت میں مشکلات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیوریج کے گندے پانی نے تاج محل سینما سے کے اردگرد واقع علاقہ میں تباہی مچادی’ گٹروں کا گندہ پانی سڑک پر کھڑا رہنا معمول بن گیا’ گندے پانی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا’ اور شہریوں کا پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا’ گندے پانی پر مچھروں نے بسیرا جما لیا’ جس وجہ سے لوگ ڈینگی کی بیماری میں مبتلا ہونے لگے’ دکانداروں کا کاروبار بھی متاثر ہونے لگا’ دکانداروں نے ایم ڈی واسا ثاقب رضا سے فوری کاروائی کی اپیل کی ہے کہ ریلوے روڈ کے دونوں اطراف میں نالوں کو صاف کروایا جائے۔ تاج محل سینما سے عبدالرشید غازی چوک کی جانب جانیوالی اس سڑک پر کھڑا گندہ پانی ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے جس کے نتیجہ میں یہاں پر حادثات کے خدشات پیدا ہو چکے ہیں’ اس علاقے میں گندے پانی کی بہتات کے باعث آمدروفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور لوگوں کے لئے پیدل چلنا بھی محال بن گیا ہے’ گندے پانی کے باعث تعفن زدہ ماحول نے لوگوں کا نام میں دم کر رکھا ہے جبکہ وبائی امراض پھیلنے کا بھی خدشہ ہے’ عوام سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلہ کو فوری طور پر حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں