تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی’3ہلاک ،متعدد لاپتہ

ایتھنز (مانیٹرنگ ڈیسک) یونان کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 3افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق کشتی میں تقریباً 50افراد سوار تھے، جن میں سے 20کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے، جبکہ باقی افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے،متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔کشتی اس وقت ڈوبی جب امدادی ٹیمیں ان کے قریب پہنچ چکی تھیں۔ریسکیوحکام کے مطابق چھوٹی کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں