4

تاریخی فیصلہ اور مضبوط دفاع (اداریہ)

صدر پاکستان آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے تاریخی منصب پر فائز کر دیئے گئے ہیں یہ فیصلہ اپنی نوعیت میں بے مثال ہے اور پاکستان کی دفاعی حکمت عملی کو ایک نئی مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے یہ تقرری اس اعتبار سے بھی اہم ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ان اعلیٰ عہدوں پر فائز ہونیوالے پہلے متفقہ عسکری سربراہ بن گئے ہیں جن کے بارے میں سیاسی وعسکری حلقوں میں اعتماد’ پیشہ وارانہ مہارت اور غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں پر بھرپور اتفاق پایا جاتا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شخصیت پاکستان کی عسکری دنیا میں ہمیشہ ایک مکمل پیشہ ور اور غیر سیاسی فوجی راہنما کے طور پر سامنے آئی ہے وہ ان چند جرنیلوں میں شامل ہیں جنہوں نے فوج میں ہر سطح پر اہم ذمہ داریاں سرانجام دیں اور ہر مرحلے پر اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف حاصل کیا چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز کا منصب سنبھالنا نہ صرف ان پر اعتماد کا اظہار ہے بلکہ پاکستان کے دفاعی ڈھانچے میں اصلاحات کے اس عمل کا واضح اشارہ بھی ہے جس کی ضرورت طویل عرصے سے محسوس کی جا رہی تھی پاکستان میں اس نئے عہدے کا قیام اور اس پر فیلڈ مارشل عاصم منیر جیسے منجھے ہوئے افسر کی تعیناتی یقینا مستقبل قریب میں دفاعی نظم وضبط کو مزید مربوط اور مؤثر بنائے گی عاصم منیر کے پاس عسکری انٹیلی جنس فیلڈ کمانڈ اور اسٹریٹجک پلاننگ کا وسیع تجربہ ہے جس کی بناء پر یہ ذمہ داری ان کے پاس فطری طور پر موزوں قرار دی گئی ہے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تقرری کے بعد ملک دفاعی ڈھانچے میں ایک نئی روح پھونک دی گئی ہے ان کی موجودگی میں پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج’ خطے میں طاقت کے توازن کی بحالی اور دشمن عناصر کا مؤثر مقابلہ جیسے بڑے چیلنجز سر کئے ہیں ان کی سوچ ہمیشہ واضح رہی ہے کہ پاکستان کی خودمختاری قومی مفاد اور ریاست کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک ایسے قائد ہیں جو نہ صرف اصول پسند ہیں بلکہ پاکستان کو اندرونی وبیرونی خطرات سے بچانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں بطور سپہ سالار ان کا کردار پہلے ہی مضبوط تھا اب بطور چیف آف ڈیفنس فورسز وہ پاکستان کو دفاعی طور پر مزید مضبوط اور مستحکم کریں گے یقینا پاکستان آج مضبوط ومتحد ہے اور منظم قیادت کے ساتھ دفاعی میدان میں نئے دور میں داخل ہو رہا ہے قوم کی امیدیں بلند ہیں اور یقین ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتیں پاکستان کو مزید طاقتور ومستحکم بنائیں گے، انشاء اﷲ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں