تاریخی گھنٹہ گھر کے گھڑیال کی درستگی کی جائے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) معروف تاجر راہنما ‘ جنرل سیکرٹری انجمن تاجران چوک گھنٹہ گھر ‘ نائب صدر سپریم انجمن تاجران(امین گروپ) جنید رامے نے ڈویژنل کمشنر محترمہ سلوت سعید ‘ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ناصر ندیم ‘چیف میونسپل آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصل آباد کے تاریخی گھنٹہ گھر کے گھڑیال کی درستگی کی جائے انہوں نے کہا کہ جاگتے شہر کی علامت تاریخی کلاک فنی خرابی کی وجہ سے درست وقت نہیںدے رہا جس کی خرابی دور کرنے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی جائیں انہوں نے کہا کہ ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں 1903سے 1905 تک تعمیر ہونے والی انگریز دورکی یادگارمیں نصب گھڑیاں کو دیکھنے کیلئے نہ صرف بیرونی شہروں بلکہ بیرون ملک سے لوگ آتے ہیں انتظامیہ کی جانب سے فوارے چالو کرنے اور دروازوں کی تزئین و آرائش احسن اقدام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں