تاریخ میں پہلی بار آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان ای شیٹ پر لینے کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) تاریخ میں پہلی بار آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان ای شیٹ پر لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ امیدواروں کی جوابی کاپیاں سکین کر کے چیک کی جائیں گی تاکہ نتائج میں شفافیت اور تیزی کو یقینی بنایا جا سکے۔ذرائع کے مطابق صوبہ بھر سے تقریبا 10لاکھ امیدوار آٹھویں بورڈ کے امتحان میں شرکت کریں گے۔ سوالیہ پیپرز کی ترسیل کے لیے پاکستان پوسٹ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے جو صوبے کے تمام اضلاع تک پیپرز پہنچائے گا۔پیپروں کی کولیکشن متعلقہ اضلاع کے سی ای او ایجوکیشن کے ذریعے کی جائے گی۔ صوبہ بھر کے اسکولوں میں امتحانات کا آغاز 9 مارچ سے ہوگا جبکہ نتائج کا اعلان ایک ماہ بعد 9 اپریل کو کیا جائے گا۔اس امتحان میں صرف چار مضامین اردو، سائنس، انگریزی اور حساب شامل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں