تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں سعود شکیل اور نعمان علی کی ترقی

لاہور (سپورٹس نیوز) لارڈز میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25کے فائنل میں جنوبی افریقہ کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار فتح کے بعد تازہ ترین ICC ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں میں نمایاں حرکت دیکھنے میں آئی ہے۔ٹیسٹ نائب کپتان سعود شکیل 739 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر چڑھتے ہوئے آئی سی سی مینز ٹیسٹ بیٹنگ ٹینکنگ کے ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے ہیں۔محمد رضوان 671 پوائنٹس کے ساتھ 16 ویں نمبر پر ہیں جبکہ بابر اعظم 651 پوائنٹس کے ساتھ 21 ویں نمبر پر برقرار ہیں۔سلمان علی آغا 592 پوائنٹس کے ساتھ 31 ویں اور کپتان شان مسعود 542 پوائنٹس کے ساتھ 45 ویں نمبر پر ہیں۔دیگر پاکستانی بلے بازوں میں عبداللہ شفیق 51 ویں، کامران غلام 81 ویں اور صائم ایوب 88 ویں نمبر پر ہیں۔تازہ ترین ٹیسٹ بیٹنگ چارٹ میں سرفہرست انگلینڈ کے جو روٹ ہیں، اس کے بعد ہیری بروک اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم کو ڈبلیو ٹی سی فائنل میں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، وہ سات درجے اضافے کے ساتھ 11 ویں نمبر پر آگئے، وہ ٹاپ 10 میں آنے سے صرف دو پوائنٹس دور رہ گئے۔ان کے ساتھی ڈیوڈ بیڈنگھم نے آسٹریلیا کے کیمرون گرین کے ساتھ پوزیشن شیئر کرتے ہوئے 17 مقامات کی نمایاں چھلانگ لگا کر 40 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ٹیسٹ بالنگ رینکنگ میں پاکستان کے اسپنر نعمان علی نے شاندار انٹری دے کر ٹاپ فائیو میں جگہ بنالی ہے اور اب وہ 806 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ساجد خان اور شاہین آفریدی بالترتیب 21 ویں اور 23 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ محمد عباس 29 ویں نمبر پر ہیں۔دیگر پاکستانی گیند بازوں میں ابرار احمد 52ویں، خرم شہزاد 64ویں، عامر جمال 72ویں، میر حمزہ 93ویں، سلمان علی آغا 95ویں اور زاہد محمود 97ویں نمبر پر ہیں۔جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز لونگی نگیڈی جنہوں نے ڈبلیو ٹی سی فائنل کی دوسری اننگز میں میچ وننگ اسپیل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں