23

تاندلیانوالہ میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی وارداتیں،شہری عدم تحفظ کا شکار

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) تھانہ سٹی کی حدود میں ون ٹو فائیو گروہ کی دہشت، ایک ہی دن میں راہزنی کی چار سنگین وارداتیں، پولیس بے بس ۔ جرائم پیشہ عناصر بے لگام ہو گئے۔ تھانہ سٹی کی حدود میں دن دیہاڑے راہزنی کی چار سنگین وارد اتیں پیش آئیں، جن میں شہری نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے۔ عوام میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اور پولیس سے فوری کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے پہلی واردات اکبر چوک، رقبہ 419گ ب میں ہوئی، جہاں زاہد حمید ولد عبدالحمید، قوم بھٹی، سکنہ 177گ ب، اپنی موٹر سائیکل پر تاندلیانوالہ جا رہے تھے اچانک تین مسلح افراد ہنڈا 125 موٹر سائیکل پر نمودار ہوئے اور اسلحے کے زور پر 50 ہزار روپے نقدی، اے ٹی ایم کارڈ اور شناختی کارڈ چھین کر فرار ہو گئے دوسری واردات کالج چوک، نزد ریلوے پھاٹک میں پیش آئی۔ محمد ریاض ولد اللہ دتہ، قوم انصاری، سکنہ چک نمبر 604 گ ب، اپنی سرخ رنگ کی ہنڈا CD-70 موٹر سائیکل پر شمس پورہ سے گھر جا رہے تھے کہ تین مسلح افراد نے انہیں روک کر 20 ہزار روپے نقدی، شناختی کارڈ، ایک موبائل فون مالیت 18 ہزار روپے اور موٹر سائیکل چھین لی تیسری واردات پل نہر بنگلہ، نزد جاز آفس کے قریب پیش آئی محمد زین ولد محمد اسلم، قوم بھٹہ، سکنہ محلہ اسلام پورہ، اپنی موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ تین مسلح افراد، جو سرخ رنگ کی ہنڈا CD-70 پر سوار تھے، نے انہیں اسلحے کے زور پر روک کر 30ہزار روپے نقدی اور ایک موبائل فون(مالیت تقریبا 35ہزار روپے(چھین لیا چوتھی واردات 410گ ب کے مقام پر پیش آئی۔جنید نے جلہ موڑ کی جانب جا رہا تھا تین نامعلوم مسلح ملزمان نے اسے روک کر نقدی و موبائل فون چھین لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں