تاندلیانوالہ (نامہ نگار) آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کے احکامات پر تاندلیانوالہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں تعینات اے ایس آئی رائے توصیف کی بلا تفریق کاروائیاں تاندلیانوا لہ کے علاقہ چک نمبر 420گ ب میں دورانِ کاروائی ملزم سکندر ولد کرم سے 40لیٹر شراب برآمد کرلی ,تاندلیانوالہ میں دوسری کاروائی محلہ مبارک پورہ گلی نمبر 5 کا رہائشی ملزم گرفتار کرلیا ملزم محمد فاروق ولد محبوب گجر سے 1300 گرام چرس برآمد کرلی۔دونوں ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے ،اور مزید تفتیش جاری ہے اے ایس آئی رائے توصیف نے کہاہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانا پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے بلاامتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ منشیات فروشی جیسی سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ اس ناسور کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے ۔




