56

تاندلیانوالہ میں ناراض شوہر نے بیوی اور سالی کو قتل کردیا

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) ناراض بیوی کے راضی نہ ہونے پر مشتعل شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور سالی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل شوہر اس کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 431 گ ب کے رہائشی شہباز کی ایک سال قبل نسرین بی بی سے شادی ہوئی تھی۔ جبکہ نسرین بی بی کی شہباز کیساتھ دوسری شادی تھی۔ اور نسرین بی بی شوہر سے ناراض ہو کر اپنی بہن پروین زوجہ ظفر اقبال کے گھر 614 گ ب آئی ہوئی تھی، گزشتہ شب شہباز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 614 گ ب سالی پروین بی بی کے گھر آیا اور اہلیہ کو گھر جانے کا کہا اور راضی نہ ہونے پر مشتعل شوہر شہباز نے فائرنگ کر کے اہلیہ نسرین بی بی اور سالی پروین کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ آر پی او ڈاکٹر عابد خان نے دوہرے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتاری کرنے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں