53

تاندلیانوالہ میں ڈاکوئوں کے گروہ نے ایک رات میں 4گھر لوٹ لئے

تاندلیانوالہ(نامہ نگار)تاندلیانوالہ کے نواحی علاقہ چک نمبر422گ ب میں 7 ڈاکوئوں نے 4گھروں کو لوٹ لیا،اہل خانہ کو یرغمال بناتے ہوئے کئی گھنٹے لوٹ مارکے بعد ڈاکوئوں کا گروہ فرار،علاقہ میں خوف وہراس، تفصیل کے مطابق تاندلیانوالہ کے علاقہ چک نمبر422گ ب میں رات گئے’7سلح ڈاکوئوں کے گروہ نے4گھروں میں داخل ہوکرلاکھوں روپے نقدی، بھاری مالیت کے طلائی زیورات اوردیگرقیمتی سامان لوٹ لیا،مسلح ڈاکوئوں نے اہل خانہ کواسلحہ کے زورپر یرغمال بناتے ہوئے محمد علی، ابتسام،اشرف اوررمضان کے گھروں سے مجموعی طور پر39لاکھ روپے اور37تولے زیورات لوٹ لے،مسلح ڈاکوئوں کاگروہ اہل خانہ کویرغمال بنا کرکئی گھنٹے لوٹ مارکرتارہا جس کے بعد ساتوں ڈاکوموقع سے فرار ہوگئے،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم ابھی تک ڈاکوئوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں