32

تاندلیانوالہ میں گندے تالابوں کی وجہ سے مختلف امراض کے پھیلائو کاخطرہ

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) چک نمبر 409 گ ب’چک نمبر 415گ ب ,چک نمبر 416گ ب میں ایک بہت بڑے گندے پانی کے تالابوں کی وجہ سے مختلف امراض کے پھیلائوکا شدید خطرات پیدا ہوگئے ہیں اس گندے پانی کے متعلق پہلے بھی کہا گیا ہے کہ اس گندے پانی کے تالابوں میں مچھروں کی بہتات کی وجہ سے جو امراض پھیل رہی ہیں ان کے خاتمے کیلئے توجہ دی جائے لیکن کوئی مثبت اقدامات نہ ہوسکے ہیں اور مختلف موزی امراض کے پھیلا ئوشدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے ان کے لوگوں نے وزیراعلی پنجاب سے اس چک نمبر409گ ب ,چک نمبر415گ ب ,چک نمبر 416گ ب میں گندے پانی کے تالابوں کے خاتمے اور مختلف مہلک امراض کے بچا ئوکیلئے ہر ممکن اقدامات کرنیکا حکم دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں