9

تاندلیانوالہ میں5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) جماعت اسلامی تحصیل تاندلیانوالہ کی جانب سے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلی کا اہتمام کرنے کے لیے بھر پور تیاریاں کی جا رہی ہیں منتظم جماعت محمد خالد نے کہا ہے کہ اس موقع پر مثالی طرز کی ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت پیر مدثر احمد شاہ چشتی ، مہر مظہر اقبال سیال ایڈووکیٹ ، جہانزیب نیازی محمد وسیم ایڈووکیٹ ,مہر جنید ایڈووکیٹ اور کارکنان کریں گے ریلی میں جماعت اسلامی کے عہدیداران و ممبران و کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کریں گے اور ریلی کے اختتام پر مختلف رہنماوں کا خطاب ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں