تاندلیانوالہ پولیس نے منشیات فروش کو قابو کر لیا

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) ایس پی صدر ڈویژن فیصل آباد مہر محمد سعید کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی سرکل تاندلیانوالہ اعجاز احمد بٹ کی سربراہی میں تھانہ سٹی تاندلیانوالہ پولیس نے منشیات کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی قیصر مختار گجر کی نگرانی میں تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے اے ایس آئی رائے توصیف نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پل نہر بنگلہ کے مقام پر دوران چیکنگ کارروائی کی، جس کے دوران ملزم فاروق ولد محبوب گجر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1420 گرام چرس برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینسز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں