1

تاندلیانوالہ کے رحمے شاہ چوک میں سپیڈ بریکر نہ ہونے سے حادثات بڑھ گئے

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) معروف چوک رحمے شاہ ایک بار پھر حادثات کا گڑھ بن گیا جہا ں سپیڈ بریکر نہ ہونے کے باعث تیز رفتار گاڑیاں روزانہ قیمتی جانوں کیلئے خطرہ بن چکی ہیں۔ صرف 12 گھنٹوں کے دوران اسی چوک پر تین بڑے ٹریفک حادثات پیش آئے، جس سے شہریو ں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔سمندری اور تاندلیانوالہ سے آنے والی کاریں بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئیں۔ خوش قسمتی سے اللہ تعالی نے جانی نقصان سے محفوظ رکھا، تاہم گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا اور موقع پر موجود افراد نے موت کو قریب سے دیکھا ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ چوک کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں