40

تاندلیانوالہ کے نواحی گائوں میں فلٹر پلانٹ کی تنصیب

تاندلیانوالہ(نامہ نگار)جماعت اسلامی کے ضلعی امیر و امیدوار این اے 97 پیر مدثر احمد شاہ چشتی کا اہل تاندلیانوالہ کو ایک اور تحفہ ۔ چک نمبر 411گ ب آبادی اٹھوال میں فلٹر پلانٹ لگا دیا۔ جس کا باقاعدہ افتتاح اولاد حضور بابا فرید الدین گنج شکر چشتی خاندان تاندلیانوالہ کے سرپرست پیر کریم اللہ شاہ چشتی نے کیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس سے قبل بھی جماعت اسلامی تاندلیانوالہ کے تحت اور پیر مدثر احمد شاہ چشتی کی سرپرستی میں تین واٹر فلٹر پلانٹ چل رہے ہیں۔ الحمداللہ پیر مدثر احمد شاہ چشتی نے اہل تاندلیانوالہ کے لیے صاف پانی کے منصوبے بے شمار لگا چکے ہیں۔ اور انشااللہ اسی طرح اہل تاندلیانوالہ کے لیے صاف پانی کی سہولت پہنچاتے رہے گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں